حیدرآباد،15؍نومبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) ایک خوفناک واقعہ میں چلتی بس میں آگ لگ گئی تاہم اس واقعہ میں تمام مسافرین محفوظ رہے۔
یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع نرمل کے گنجال ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ذرائع کے مطابق یہ پرائیویٹ ٹراویلس کی بس مہاراشٹرکے ناگپور سے حیدرآباد جارہی تھی۔کل رات پیش آئے اس واقعہ کے وقت بس میں 29مسافرین سوار تھے۔
اس بس کے ٹول پلازہ کے قریب پہنچتے ہی اس میں اچانک آگ لگ گئی۔
بتایاجاتا ہے کہ بس کے ڈرائیور نے سب سے پہلے انجن میں یہ آگ دیکھی اور مسافرین کو اس بات کی اطلاع دی جس کے ساتھ ہی چوکس مسافرین نے بس سے کود کر جان بچائی۔
سمجھاجاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ آ گ لگنے کی وجہ ہے۔اس واقعہ میں کسی کے جھلسنے یا پھر کسی کی موت کا پتہ نہیں چلا ہے البتہ مسافرین کا سامان جل کرمکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔